پاکستانی روبوٹس کمپنی کا سروس روبوٹس کے شعبے میں چین سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ
بدھ 19 اگست 2026 16:50
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق انہوں نے چینی ٹیکنالوجی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر مصنوعات تیار کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری یا اسٹریٹجک فنانسنگ تک رسائی کمپنی کو وسعت دینے میں مدد دے سکتی ہے، جبکہ صارفین کے لیے روبوٹس لیز پر حاصل کرنے یا بطور سروس ادائیگی کرنے کے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2026 کا آغاز 19 اگست کو بیجنگ میں ہوا ہے۔ کانفرنس کے ساتھ منعقد ہونے والی نمائش میں 300 سے زائد نمائش کنندگان اور 2 ہزار سے زیادہ مصنوعات و نمائشیں پیش کیے جانے کی توقع ہے، جن میں ریسٹورنٹس، ریٹیل، صحت اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں روبوٹس کے استعمال کو اجاگر کیا جائے گا۔حفیظ کے مطابق نیکسا روبوٹس پاکستان میں شین ڑین میں قائمPudu Robotics کی مصنوعات بھی تقسیم کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی ابتدائی تنصیبات میں سے ایک منہاج یونیورسٹی لاہور (MUL) میں قائم کی گئی، جس نے ستمبر 2023 میں بتایا تھا کہ اس کے داخلہ دفتر اور لائبریری میں سروس روبوٹس متعارف کرائے گئے ہیں۔ یہ روبوٹس نیکسا روبوٹس نے فراہم کیے اور تکنیکی معاونت بھی دی۔ یونیورسٹی نے 2025 میں بھی اس سہولت کو اجاگر کرتے ہوئے روبوٹک لائبریری کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں۔رپورٹ کے مطابق حفیظ نے بتایا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں اسمارٹ سروس روبوٹس روزانہ داخلہ دفتر اور لائبریری دونوں جگہ استعمال کیے جا رہے ہیں، جہاں وہ استقبالیہ، آنے والے افراد کی رہنمائی اور معلومات فراہم کرنے جیسی خدمات انجام دیتے ہیں۔ان کے مطابق نیکسا روبوٹس اب محض نمائشی یا آزمائشی منصوبوں تک محدود نہیں رہی بلکہ مہمان نوازی، تعلیم اور دیگر خدمات کے شعبوں میں منتخب صارفین کے لیے معاوضے پر روبوٹس کی تنصیب بھی شروع کر چکی ہے تاہم انہوں نے تنصیبات کی تعداد یا دیگر صارفین کے نام ظاہر نہیں کیے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روبوٹکس کی مارکیٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ حفیظ نے کہا کہ کم اجرت پر دستیاب افرادی قوت، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاری کے حوالے سے کاروباری اداروں کی ہچکچاہٹ وہ عوامل ہیں جن کے باعث کمپنیاں آٹومیشن اختیار کرنے سے محتاط ہیں۔انہوں نے کہا کہ روبوٹس کے مؤثر استعمال کے لیے تربیت یافتہ عملہ، دیکھ بھال، سافٹ ویئر انٹیگریشن اور قابلِ اعتماد مقامی تکنیکی معاونت بھی ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق حفیظ کے بقول روبوٹ کا صرف مظاہرے کے دوران کام کرنا کافی نہیں، اسے صارف کے حقیقی ماحول میں بھی قابلِ اعتماد انداز میں کام کرنا چاہیے۔ان کا اندازہ ہے کہ کوئی ریسٹورنٹ یا ہوٹل اگر روبوٹ کو بھرپور انداز میں استعمال کرے تو سرمایہ کاری کی لاگت ایک سے دو سال میں پوری کرنے کا ہدف رکھ سکتا ہے جبکہ کم استعمال کی صورت میں سرمایہ واپس حاصل کرنے کا عرصہ زیادہ طویل ہو سکتا ہے۔حفیظ نے بتایا کہ نیکسا نے مقامی سطح پر روبوٹ ٹیکنالوجی کی تیاری کے لیے ابتدائی نوعیت کا کام شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں سافٹ ویئر، مصنوعی ذہانت اور سسٹمز انٹیگریشن پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ اہم ہارڈویئر اور پرزہ جات چین سے حاصل کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر پروٹوٹائپ تیار اور کامیابی سے آزمائے جانے کے بعد ابتدائی پیداوار چین میں شروع کرنے کی توقع ہے۔ بعد ازاں اگر پیداوار کے حجم اور لاگت کے اعتبار سے یہ عمل قابلِ عمل ثابت ہوا تو روبوٹس کی اسمبلینگ اور بعض اہم پرزہ جات کی تیاری بھی پاکستان میں منتقل کی جا سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
-
گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات
-
گورنر سندھ کی صومالیہ میں شہید سید کاشف عمر کی نماز جنازہ میں شرکت
-
مچھلی برآمدات تین ماہ میں 125.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
مناواں میں سگی بہنوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوگرفتارکر لیا گیا
-
تمام صوبوں میں ایمرجنسی سروسز کا قیام خوش آئند ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
ایم ڈی کیٹ سازش نہیں تو پھر کراچی کا کوئی طالب علم ٹاپ 20 میں کیوں نہیں، فاروق ستار
-
کراچی پورٹ پر 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 20 ہزار 680 ٹن کارگو ہینڈل
-
ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
-
کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
اساتذہ کی عزت، وقار اور معاشی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.