Live Updates

اقوامِ متحدہ کا یمن سے حوثی گروپ کے سعودی عرب پر حملوں پر شدید اظہارِ تشویش

حملوں سے یمن کا وسیع تر علاقائی محاذ آرائی میں مزید الجھنے کا خطرہ ہے، ترجمان اسٹیفن دوجارک

بدھ 19 اگست 2026 18:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) اقوامِ متحدہ نے یمن سے حوثی گروپ کے سعودی عرب پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی تنازع بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

(جاری ہے)

یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ حملوں سے یمن کا وسیع تر علاقائی محاذ آرائی میں مزید الجھنے کا خطرہ ہے۔اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ مشرقِ وسطی تجارت اور توانائی کی ترسیل جیسی مشکلات کا بھی شکار ہے، بحری جہاز رانی کے خلاف حملے اور دھمکیاں بند ہونی چاہئیں۔ان کا کہناتھا کہ بحیرہ احمر اور خلیجِ عدن میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رکھی جانی چاہیے، فریقین شہریوں اور بنیادی شہری تنصیبات کے تحفظ کا خیال رکھیں۔

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :