اسرائیل نے مغربی کنارے میں کرفیو نافذ کر کے 40 ہزار فلسطینیوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے ،اقوام متحدہ
جمعرات 20 اگست 2026 11:02
(جاری ہے)
امدادی شراکت داروں کے اندازے کے مطابق تقریباً 40 ہزار افراد، جن میں بچے بھی شامل ہیں، کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
او سی ایچ اے نے رپورٹ میں بتایا کہ اس کے شراکت داروں کے مطابق تقریباً سات فلسطینی گھروں کو پوچھ گچھ کے مراکز کے طور پر بھی استعمال کیا گیا جبکہ اسرائیلی فورسز نے خاندانوں کو ایک ہی کمرے تک محدود کر دیا۔ کئی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ گھروں اور خاندانوں کا تحفظ ضروری ہے اور ہر سکیورٹی آپریشن بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور ان کے وقار کا احترام کرتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔ ادارے نے کہا کہ وہ اور اس کے شراکت دار مغربی کنارے کے لوگوں کو ضروری امداد فراہم کرتے رہیں گے۔ او سی ایچ اے نے بتایا کہ غزہ میں اس کے شراکت داروں نے نام نہاد ’’یلو لائن ‘‘کے مغرب میں واقع علاقوں میں اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کی اطلاع دی ہے۔ ابتدائی مقامی اطلاعات کے مطابق منگل کو غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ ایسے واقعات واضح طور پر شہریوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور محفوظ مقامات، طبی امداد اور انسانی امداد تک پہنچنے کی ان کی صلاحیت محدود کر دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزیرِ مملکت محمد عون چوہدری کا پاکستانی قونصل خانے کا دورہ
-
افغانستان پریمیئر لیگ ٹی20 کی تین فرنچائزز اور ’’کوہِ ظفر‘‘ ٹرافی کی رونمائی
-
ویمنز ایشیا کپ 2026; TPT 360 کو آفیشل براڈکاسٹ پروڈکشن کی ذمہ داری مل گئی
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے وفد کا فلپائن قونصلیٹ جنرل دبئی کا دورہ
-
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 469 ہوگئی، سینکڑوں افراد تاحال لاپتا
-
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقرقالیباف
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات 270 ہوگئیں، 644 سیاح لاپتہ
-
دنیا مصنوعی ذہانت کے ذریعہ آنے والی تبدیلیوں کے لیے خطرناک حد تک تیار نہیں ، بل گیٹس
-
نیپال اورتبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 165 افراد ہلاک، 800 غیر ملکیوں سمیت 1500 افراد لاپتا
-
آبنائے ہرمز سے کوموڈیٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت 3 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی
-
ہیٹی میں گینگ کا خوفناک حملہ، چرچ میں پناہ لینے والے 40 افراد ہلاک
-
غزہ میں پتنگ دیکھنے پر بھی حملے کی دھمکی، حماس کا والدین کو بچوں کو باز رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.