چینی ریئل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید، 1.31 ارب ڈالرز جرمانہ

جمعرات 20 اگست 2026 22:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) چینی عدالت نے ریئل اسٹیٹ ڈیویلپر کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید کی سزا سنا دی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عدالت نے کمپنی کے مالک کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے 1.31 ارب ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالک پر فنڈز کے غلط استعمال، فراڈ اور عوام سے غیر قانونی طور پر رقوم لینے کے الزامات عائد تھے۔عدالت نے کمپنی کے 5 اعلی عہدیداروں کو بھی 6 سے 18 سال تک قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔چینی کمپنی کے مالک نے اپریل میں اپنے خلاف عائد 8الزامات میں جرم قبول کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :