شرجیل انعام میمن کا پنجاب میں بارشوں کے بعد صورتحال اظہار افسوس

راولپنڈی میں ہونے والی تباہ کن بارشوں سے متاثرہ تمام افراد کے لیے ہماری دعائیں ہیں،ایکس پر پیغام

جمعرات 20 اگست 2026 19:00

ں*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2026ء) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پنجاب میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر اظہار افسوس کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ ایک مشکل اور انتہائی افسوسناک صورتحال ہے، راولپنڈی میں ہونے والی تباہ کن بارشوں سے متاثرہ تمام افراد کے لیے ہماری دعائیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے دعا گو ہیں، ہم ایسی آفات کو کبھی سیاست کی نذر نہیں کریں گے۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارا قومی میڈیا اس تباہی کے پیمانے کو نظر انداز کرتا دکھائی دیتا ہے، ماضی میں کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش کو بھی بڑے پیمانے پر کوریج دی جاتی رہی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر متاثرہ انسان توجہ، ہمدردی اور تعاون کا حق دار ہے۔