تربیتی کورسز پولیس افسران کو پیشہ ورانہ طور پر مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،آرپی اوہزارہ ناصر محمود ستی
جمعہ 21 اگست 2026 17:56
(جاری ہے)
ایسے تربیتی کورسز پولیس افسران کو پیشہ ورانہ طور پر مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کورس کے دوران آپ کو جو کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے، اسے صرف تربیتی سرگرمی تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی عملی و پیشہ ورانہ زندگی میں بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں۔ آپ کی حاصل کردہ مہارتیں نہ صرف آپ کی انفرادی کارکردگی بلکہ پوری پولیس فورس کی استعدادِ کار میں بہتری کا باعث بن سکتی ہیں۔ ملک و قوم کی خدمت، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام اپنا اولین مقصد بنائیں۔ بروقت اور درست معلومات کا حصول، ان کا تجزیہ اور متعلقہ افسران تک بروقت ترسیل جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور امن و امان کے قیام میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ ذمہ داری، دیانت داری اور فرض شناسی کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید کے احکامات کے مطابق اپنے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اور انہیں جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف نوعیت کے تربیتی و پیشہ ورانہ کورسز کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان تربیتی پروگراموں کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو جدید تکنیکوں، پیشہ ورانہ مہارتوں اور بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس کے کام میں مزید بہتری اور ادارے کی مجموعی استعدادِ کار میں اضافہ ہو رہا ہے۔آخر میں ڈی آئی جی ہزارہ نے کورس کے شرکاء کو کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس کے وقار میں اضافہ اور عوام کے تحفظ و خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر رسپانس میکنزم کو مزید مضبوط بنا رہی ہی ،میر سرفراز بگٹی
-
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
-
میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم، کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی، میئر کراچی
-
گورنر سندھ کا کمیونٹی پولیسنگ کراچی سینٹر کا دورہ، جدید سرویلنس نظام کا جائزہ
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ
-
خواتین کی بلیک میلنگ، این سی سی آئی اے نے ملزم گرفتار کر لیا
-
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک کے دو دہشت گرد گرفتار
-
جعلی کال سینٹرز کے خلاف این سی ای آئی اے کا کریک ڈاؤن
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ یلو لائن کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کر دی
-
ّحالات خراب ہونے کے باوجود مریم بی بی نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا: حافظ نعیم الرحمٰن
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمن
-
پی ٹی وی لاہور سنٹر میں بدانتظامی، سٹوڈیوز نو سال سے ویران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.