کراچی،منگھوپیر میں ویگو کی ٹکر سے 60 سالہ شخص جاں بحق

خیرآباد زیبو گوٹھ کے قریب حادثہ، متوفی کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی، ڈرائیور موقع سے فرار

ہفتہ 22 اگست 2026 12:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2026ء) منگھوپیر کے علاقے خیرآباد زیبو گوٹھ میں بائکو پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثہ مبینہ طور پر ویگو گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔ریسکیو اور ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالعزیز ولد یعقوب کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار ویگو گاڑی نے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام نے کہا کہ حادثے کے محرکات اور واقعے کی مزید تفصیلات بھی معلوم کی جا رہی ہیں۔