ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے ریلیف کیسز بارے اجلاس

ہفتہ 22 اگست 2026 11:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2026ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے ریلیف کیسز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے مطابق اجلاس میں قدرتی و ناگہانی آفات کے دوران جانی و مالی نقصانات، گھروں کے منہدم ہونے اور دیگر نقصانات سے متعلق ریلیف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 49 ریلیف کیسز کمیٹی کے سامنے پیش کئے گئے، جن میں سے 5 کیسز منظور جبکہ 44 کیسز مسترد کئے گئے۔ منظور شدہ 5 کیسز میں 1 جانی نقصان اور 4 گھروں کو پہنچنے والے نقصان کے کیسز شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو قواعد و ضوابط کے مطابق ہر ممکن ریلیف اور امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس، ڈی ایچ او ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر گلیات، ڈسٹرکٹ پولیس، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :