ایس پی صدر زون کاظم نقوی کا اسلام آباد کے ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 22 اگست 2026 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2026ء) ایس پی صدر زون کاظم نقوی نے اسلام آباد کے ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی کاظم نقوی نےمختلف مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی اور تعیناتی کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کو فرائض ذمہ داری، پیشہ ورانہ انداز اور بھرپور چوکس رہ کر انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے حساس ڈیوٹی پوائنٹس پرتعینات اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے اور سکیورٹی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ایس پی صدر زون نے اہلکاروں کو اپنے اردگرد کےماحول پر کڑی نظر رکھنے اور سکیورٹی ڈیوٹی مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ ریڈ زون میں محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :