جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی

اتوار 23 اگست 2026 14:25

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے نزدیک 78 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔جاپانی حکام کے مطابق زلزلے سے متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ کچھ علاقوں میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل ہوئی۔جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 5 شدت سے کم کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔