/وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر بدھ 26 اگست 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

اتوار 23 اگست 2026 18:10

0شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2026ء) وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر بدھ 26 اگست 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن نمبر 10-01/2026-Min-II کے مطابق 26 اگست بروز بدھ کو 12ربیع الاول 1448ہجری کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔عید میلاد النبی ﷺ ہر سال 12ربیع الاول کو نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی نسبت سے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بھر میں اس موقع پر محافل میلاد، نعت خوانی، درود و سلام، سیرت النبی ﷺ کے اجتماعات اور دیگر مذہبی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد 26 اگست کو سرکاری سطح پر عام تعطیل ہوگی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے مذہبی اجتماعات اور دیگر پروگراموں کے انعقاد کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی 26 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بند رہے گی۔۔