ایبٹ آباد، کریانہ سٹور میں نقب زنی کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

پیر 24 اگست 2026 12:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) ایبٹ آباد پولیس نے کریانہ سٹور میں نقب زنی کی واردات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کمہار بانڈی کریانہ سٹور میں رات کی تاریکی میں نقب زنی کے دوران 27 ہزار روپے نقدی سمیت بھاری مقدار میں کریانہ کا سامان چوری کرنے والے ملزم مزمل اسلام سکنہ بودلہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :