اسرائیل کو عام انتخابات پر سوشل میڈیا کے اثر انداز ہونے کا خدشہ

اسرائیلی پولیس کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو جعلی اکائونٹس، بوٹس اور منظم سیاسی مہمات پر نظر رکھنے کی ہدایت

پیر 24 اگست 2026 22:59

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) مسرائیل میں مخالفین کے اسرائیلی عام انتخابات پر سوشل میڈیا کے ذریعے اثر انداز ہونے کے خدشات کا اظہار کیا جانے لگا ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے عوامی رائے عامہ کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔اسرائیلی پولیس نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو جعلی اکائونٹس، بوٹس اور منظم سیاسی مہمات پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔اسرائیلی پولیس کے مطابق سیاسی مخالفین کے خلاف جعلی معلومات پھیلانا انتخابی جرم بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات 27 اکتوبر 2026 کو ہوں گے۔