جموں و کشمیر،وکلا کی بیوروکریسی کے جابرانہ رویے کے خلاف ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

منگل 25 اگست 2026 17:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) بھارت کےغیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں سوپور بار ایسوسی ایشن نے تحصیلدار کے جابرانہ رویے کے خلاف مسلسل ساتویں روز بھی ہڑتال جاری رکھی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بیان میں بتایاہے کہ وکلا نے احتجاج 19 اگست کو اس وقت شروع کیاتھا جب ایڈووکیٹ محمد وسیم تحصیل دفتر گئے تو افسر نے ان کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، لاک اپ بھیجنے کی دھمکی دی اور سنگین انجام سے ڈرایا۔

بار ایسوسی ایشن نے اس رویے کو قانونی پیشے کے وقار کی توہین اور وکلا کی پیشہ ورانہ آزادی میں مداخلت قرار دیا اور معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔قانونی حلقوں کے مطابق یہ واقعہ جموں و کشمیر میں بیوروکریٹک سرکشی کی ایک اور مثال ہے، جہاں افسران نئی دہلی کے اشاروں پر کام کرتے ہیں۔ اس سے قبل پونچھ میں ایک مقامی جج کے ساتھ بھی پولیس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران بدسلوکی کی تھی۔