کولگام، بھارتی فوجیوں نے پانچ نوجوان گرفتار کر لیے

جمعرات 27 اگست 2026 11:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی کارروائی کارروئیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع کولگام میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج کی 9 راشٹریہ رائفلز اور پیرا ملٹری سی آر پی ایف کی 18ویں بٹالین کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے بگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔قابض فورسز نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے ان پر عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔