سرینگر میں بھارتی پولیس کے ہیڈکوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی

جمعرات 27 اگست 2026 11:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی پولیس کے ہیڈکوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے پیر باغ میں واقع عمارت کی چوتھی منزل سے آگ نمودارہوئی۔واقعے میں چوتھی منزل کے تین کمرے متاثر ہوئے۔ تاہم کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔