ڈی ایس پی ورسک پشاور سرکل پولیس کی کوششوں سے پرائیویٹ جرگہ میں شہری سے لی گئی ضمانت کی رقم واپس کر کے مسلہ حل کر دیا

جمعرات 27 اگست 2026 18:56

ًًٍٍپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) ڈی ایس پی ورسک پشاور سرکل پولیس کی کوششوں سے پرائیویٹ جرگہ میں شہری سے لی گئی ضمانت کی رقم واپس کرکے مسلہ حل کر دیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے وژن کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ی پر ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر کی کوششوں سے پرائیویٹ جرگہ میں شہری سے لی گئی ضمانت کی رقم واپس کرکے درخواست گزار منصور خان کا مسلہ حل کر دیا۔ڈی ایس پی ارباب نعیم حیدر نے جرگہ ممبر سے ضمانت کی رقم واپس کرکے درخواست گزار مسمی منصور کو حوالے کردی ۔مسلہ حل کرنے پر درخواست گزار نے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :