محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم
شہری خدمات کی فراہمی پر کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، سرکاری فرائض میں غفلت پر تادیبی کارروائی کی جائے گی، وزیر داخلہ
جمعرات 27 اگست 2026 19:45
(جاری ہے)
محسن نقوی نے استفسار کیا کہ دفتر کا وقت ساڑھے چار بجے ہے تو 4 بجے دفتر کو کیوں تالے لگے، وزیر داخلہ کے ایک بھی سوال کا دفتر میں موجود واحد اسٹاف کوئی جواب نہ دے سکا۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ دفتر بند کرکے صفائیاں کی جا رہی ہیں اور کوئی عملہ موجود نہیں ہے، یہ سب کیا ہو رہا ہے، کیا عوام کی سہولت کے دفتر ایسے چلتے ہیں، شہری باہر آرہے ہیں اور انہیں وہیں سے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ شہری خدمات کی فراہمی پر کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، عوام کی خدمات پر مامور اسٹاف کے خلاف سرکاری فرائض میں غفلت پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں 24/7میگا نادرا سینٹر کا بھی دورہ کیا اور نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مطابق شہریوں نے نادرا میگا سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر داخلہ نے شہریوں کی ہر طرح سے رہنمائی کرنے اور تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی نوٹس لے کر فوری ازالے کے لیے احکامات دیے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای)زونل آفس لاہور میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے ایف آئی اے افسران کو انسانی اسمگلنگ اورحوالہ ہنڈی میں ملوث مافیا پر پکا ہاتھ ڈالنے کے احکامات دیے اور ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کی پوری چین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے ائرپورٹس پر امیگریشن کاونٹرز پر پرانے کیمروں کو تبدیل کیا جائے گا اور شکایات کے اندراج کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.