او آئی سی نے موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل اولد شیخ احمد کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا

جمعرات 27 اگست 2026 21:49

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے موریطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اسماعیل اولد شیخ احمد کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔ جمعرات کو جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں ان کا انتخاب عمل میں آیا جہاں فلسطینی ریاست اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال سمیت علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

66 سالہ اسماعیل اولد شیخ احمد نومبر میں چاڈ سے تعلق رکھنے والے اسلامی تعاون تنظیم کے موجودہ سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ 2018ء سے 2022ء تک موریطانیہ کے وزیر خارجہ رہے جبکہ 2015ء سے 2018ء تک اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ او آئی سی 57 رکن ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے جو مسلم دنیا سے متعلق اہم امور پر کام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :