مظفرگڑھ ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید کا تفصیلی فائر سیفٹی آڈٹ،زرائع سول ڈیفنس

جمعہ 28 اگست 2026 14:22

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2026ء) سول ڈیفنس زرائع کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر کوٹ ادو نوید احمد میرانی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید کا تفصیلی فائر سیفٹی آڈٹ کیا، انہوں نے آڈٹ کے دوران ہسپتالوں میں فائر ایمرجنسی کی صورتِ حال سے نمٹنے کےلئے موجود فائر فائٹنگ آلات، فائر سیفٹی انتظامات، ایمرجنسی ایگزٹس، فائر الارم سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جامع جائزہ لیا،سول ڈیفنس آفیسر نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں،تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں بروقت اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بناتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں اور سرکاری املاک کا تحفظ کیا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :