شیخوپوره ،گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد داخلہ مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

جمعہ 28 اگست 2026 15:33

شیخوپوره (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2026ء) شیخوپورہ کےسرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں نئی داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول شیخوپورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور تھے جبکہ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن نعیم عباس رانا اساتذہ والدین اور طلباء نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیم قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروا کر ان کا روشن مستقبل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔\378

متعلقہ عنوان :