ٓگوادر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ؛ سوڈ ڈیم کا ذخیرہ صرف 2 سے 3 ماہ کا رہ گیا

ؓگوادر کو روزانہ 30 سے 35 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی جاری؛ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ مکمل استعداد پر چلانے کی ہدایت

ہفتہ 29 اگست 2026 21:35

;گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2026ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر معین الرحمن خان کی زیرِ صدارت واٹر سیکشن کا ا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں پانی کی فراہمی، دستیاب ذخائر اور آئندہ کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ سوڈ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے کم ہو رہا ہے اور موجودہ ذخیرہ تقریبا دو سے تین ماہ کے لیے کافی ہے۔

پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے شادی کور ڈیم سے سپلائی فعال کر دی گئی ہے اور دونوں ذرائع سے روزانہ تقریبا 30 سے 35 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے ڈائریکٹر جنرل نے دستیاب آبی وسائل کے مثر استعمال اور متبادل ذرائع کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کو مکمل استعداد پر چلانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اجلاس میں گوادر کے پانی کی فراہمی کے نظام کی مجموعی کارکردگی، ڈسٹری بیوشن، بلنگ اور ریکوری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ گزشتہ پانی کے بحران کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی کو مثر انداز میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ شادی کور ڈیم سے منسلک متعدد دیہات میں بھی طویل عرصے سے جاری پانی کی قلت دور کرکے سپلائی بحال کی گئی ہے واجبات کی وصولی کے حوالے سے بھی اقدامات کی ہدایت کی گئی ھی