مصر ،بس الٹنے سے 22 افراد جاں بحق، 28 زخمی

بدھ 2 ستمبر 2026 18:10

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2026ء) مصر کے صوبہ جنوبی سینائی میں بس الٹنے سے 22 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مصر کی وزارتِ صحت و آبادی نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کو جنوبی سینائی کے مشرقی ساحل پر واقع مشہور سیاحتی شہروں دہب اور نویبع کے درمیان پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے جائے حادثہ پر 20 ایمبولینسز روانہ کی گئیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں22 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ وزارت نے کہا کہ تمام طبی ٹیمیں حادثے سے موثر اور فوری طور پر نمٹنے کے لیے پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں جبکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ وزیرِ صحت و آبادی خالد عبدالغفار نے ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور زخمیوں کو تمام ضروری ہنگامی و طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔