Live Updates

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ

بدھ 2 ستمبر 2026 22:08

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2026ء) امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ابتدائی کاروبار کے دوران مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 87 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 95.52 ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔اس کے علاوہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 80 سینٹ یعنی 0.89 فیصد بڑھ کر 91.02 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات