سرگودھا بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں بچوں کی بڑی تعداد فیل

جمعرات 3 ستمبر 2026 15:24

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) سرگودھا بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں بچوں کی بڑی تعداد فیل، فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 753,813 ہے، جبکہ پنجاب کے تمام بورڈز میں 1,395,475 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے، فیصل آباد بورڈ میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 95,948 ہے، جبکہ 196,656 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے، لاہور بورڈ میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 150,133 ہے، جبکہ 280,676 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے، بہاولپور بورڈ میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 64,990 ہے، جبکہ 105,601 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے، سرگودھا بورڈ میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 61,857 ہے،جبکہ 107,782 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے، گجرانوالہ بورڈ میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 133,286 ہے، جبکہ 249,252 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے،ساہیوال بورڈ میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 49,290 ہے، جبکہ 87,093 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے، راولپنڈی بورڈ میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 76,015 ہے،جبکہ 121,739 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے، ڈی جی خان بورڈ میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 54,920 ہے، جبکہ 106,001 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے، ملتان بورڈ میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 67,374 ہے، جبکہ 140,675 بچوں نے نہم کلاس کے پیپرز دیئے۔