طبیعت خراب ہونے پر پائلٹ نے دوحہ سے بنگلورو کی پرواز مسقط موڑ دی

جمعرات 3 ستمبر 2026 22:18

طبیعت خراب ہونے پر پائلٹ نے دوحہ سے بنگلورو کی پرواز مسقط موڑ دی
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) پائلٹ نے دورانِ پرواز طبیعت خراب ہونے پر دوحہ سے بنگلورو جانے والے بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کا رخ مسقط موڑ دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز دوحہ سے بنگلورو جا رہی تھی کہ پائلٹ کو فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔طیارے کو باحفاظت مسقط اتارا گیا جہاں طبی عملے نے پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ایئر لائن کے مطابق پائلٹ کی حالت اب بہتر ہے، مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے انڈیگو نے متبادل طیارے اور نئے عملے کا انتظام کیا ہے، بنگلورو سے ایک امدادی پرواز مسقط بھیجی جا رہی ہے جو مسافروں کو بنگلورو پہنچائے گی۔ایئر لائن کا کہنا تھا کہ مسقط میں انتظار کرنے والے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں اور انہیں پرواز سے متعلق باقاعدگی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ایئر لائن نے مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں، عملے اور طیارے کی حفاظت ہماری کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :