Live Updates

اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کیلئے کام کر رہا ہے، نیتن یاہو

جمعرات 3 ستمبر 2026 22:18

اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کیلئے کام کر رہا ہے، نیتن یاہو
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ میری ہدایت پر اسرائیل کے تمام متعلقہ ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ اسرائیلی پائلٹس کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غزہ سے متعلق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غیر عسکری بنانا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تباہ شدہ غزہ کو تقسیم کرنے والی یلو لائن کے دورے کے موقع پر اپنے مذموم مقاصد کا اظہار بھی کیا۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ60فیصد غزہ پر ہمارا قبضہ ہے اور ہم مزید آگے بڑھنے والے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات