امریکا، مسافرطیارہ اڑانے کے 4 منٹ بعد پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی

جمعرات 3 ستمبر 2026 19:56

امریکا، مسافرطیارہ اڑانے کے 4 منٹ بعد پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) امریکا میں مسافر طیارہ اڑانے کے 4 منٹ بعد ہی اس کے پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد طیارے کو واپس اتارنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز ٹیک آف کے چند ہی منٹوں بعد پائلٹ کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر واپس ایئر پورٹ پر اتار لی گئی۔ایئر لائن کے مطابق پرواز 1208 اورلینڈو، فلوریڈا کے لیے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ کو پیش آنے والے طبی مسئلے کی وجہ سے منیاپولس،سینٹ پال انٹرنیشنل ایئر پورٹ واپس آ گئی۔ایئر لائن کا بیان میں کہنا تھا کہ پائلٹ، عملے اور مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔