Live Updates

سعودی عرب کی پہلی فائیو اسٹار لگژری ٹرین کا آغاز دسمبر میں ہوگا

جمعرات 3 ستمبر 2026 19:56

سعودی عرب کی پہلی فائیو اسٹار لگژری ٹرین کا آغاز دسمبر میں ہوگا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) سعودی عرب کی جانب سے ایک لگژری ٹرین سروس پر کام کیا جا رہا ہے۔اس سروس کا اعلان 2025 کے شروع میں کیا گیا تھا اور اس کا آغاز دسمبر 2026 میں کیا جاسکتا ہے۔ڈریم آف دی ڈیزرٹ نامی ٹرین کے پراجیکٹ پر سعودی عرب ریلویز کی جانب سے اٹلی کے Arsenale گروپ کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔یہ اطالوی گروپ لگژری ٹرینوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کمپنی نے ریاض میں اپنا ہیڈ کوارٹرز بھی مئی 2026 میں کھولا تھا۔یہ مشرق وسطی کی پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین ہوگی۔800 میل طویل روٹ کے دوران یہ ٹرین سعودی عرب کے حیران کن صحرائی مقامات سے گزرے گی اور سعودی دارالحکومت ریاض کو قریات شہر سے ملائے گی۔اس ٹرین میں 14 بوگیاں موجود ہوں گی جن میں 33 پرتعیش کمرے مسافروں کو دستیاب ہوں گے۔ہر بوگی میں سعودی ثقافت کے مختلف پہلوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات