اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ناگزیرہے، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف

ہفتہ 5 ستمبر 2026 13:04

اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ناگزیرہے، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبے کی بات ہوتی ہے تو پیپلزپارٹی اس کی حمایت کرتی ہے اور اس معاملے پر نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے۔ایکس پرجاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جب چارکی جگہ زیادہ صوبوں یا انتظامی یونٹس کی بات کی جاتی ہے تو سندھودیش کی بات شروع ہوجاتی ہے،پیپلزپارٹی کی دورخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتا ہوں،کسی وقت آنے پر تشریح کروں گا۔

(جاری ہے)

ہم اول و آخر پاکستانی ہیں، اختیارات کی منتقلی ایک آئینی اصول ہے جو 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوا، تاہم اس کا احترام نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وقت اور حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ اختیارات کی منتقلی کے اصول پر دیانت داری سے عمل کیاجائے تاکہ جمہوریت گراس روٹ لیول پر پنپ سکے اور عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوں۔انہوں نے کہا کہ بات صرف موجودہ نظام کو دیانت داری کے ساتھ درست کرنے کی ہے، صوبے یا انتظامی یونٹس، جو مرضی لیبل لگا لیں۔ ملک میں موجود 36 ڈویژنز کو استعمال کیا جاسکتا ہے یا کوئی اور انتظامی و جغرافیائی اسکیم وضع کی جاسکتی ہے۔