br /> ۶5 ستمبر 2026ء بروز ہفتہ پاکستان ریلوے ورکرز یونین کوئٹہ ڈویژن کا ایک اہم اجلاس سگنلز دفتر کوئٹہ میں منعقد ہوا

ہفتہ 5 ستمبر 2026 18:35

ش کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2026ء) اجلاس میں ڈویژنل صدر شیر محمد بلوچ، جنرل سیکرٹری محمد سلیم سرپرہ، چیف آرگنائزر سید محمد بگٹی، جوائنٹ سیکرٹری محمد نصیر راجپوت، چیئرمین جاوید مینگل، ڈپٹی چیف آرگنائزر احتشام حمید، سگنلز یونٹ کے صدر رضا محمد کھوسہ، کیریج یونٹ کے صدر محمد ریاض اعوان، پمپ یونٹ کے صدر عدنان احمد، سینئر نائب صدر عرفان جان، عبدالمجید بلوچ، مجیب الرحمٰن، محمد عالم خان، عبدالغفار شاہوانی، شجاعت علی اور سینئر ریٹائرڈ ہیڈ کلرک نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر شیر محمد بلوچ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری محمد سلیم سرپرہ اورچیف آرگنائزر سید محمد بگٹی نے سرانجام دیے۔اجلاس میں مندرجہ ذیل اہم امور زیر غور آئے اور متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں سگنل اسٹاف کے اوور ٹائم کی بحالی اجلاس میں سگنل اسٹاف ے بند کیے گئے اوور ٹائم کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ سگنل عملہ دن رات ڈیوٹی سرانجام دے کر ٹرین آپریشن کو محفوظ بناتا ہے، اوور ٹائم کی بندش سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ یونین نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سگنل اسٹاف کا اوور ٹائم فی الفور بحال کیا جائے۔بند ٹرینوں کی بحالی اجلاس میں کوئٹہ ڈویژن کی بند مسافر ٹرینوں کی بحالی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یونین نے وفاقی وزیر ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کوئٹہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ - بولان میل کوئٹہ سے کراچی تک فوری بحال کی جائے۔- اکبر بگٹی ایکسپریس کوئٹہ سے جیکب آباد جنکشن، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، فیصل آباد تا لاہور بحال کی جائے۔مقررین نے کہا کہ ان ٹرینوں کی بندش سے بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے لاکھوں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ ریلوے کو بھی آمدنی میں نقصان ہو رہا ہے۔ ان ٹرینوں کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سستی اور محفوظ سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ ریلوے کا ریونیو بھی بڑھے گا۔اجلاس کے آخر میں عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کے حقوق اور مسافروں کی سہولت کے لیے یونین ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔