نادرا کے تمام مراکز پر (آج )سے ای پاسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی

نادرا سینٹرز سے ای پاسپورٹ کی تجدید اور ری پرنٹ کی سہولت، نئے پاسپورٹ کا اجراء اور تبدیلی صرف پاسپورٹ دفاتر سے ہوگی

اتوار 6 ستمبر 2026 17:35

نادرا کے تمام مراکز پر (آج )سے ای پاسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2026ء) ای پاسپورٹ حصول کے خواہشمند شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی۔ ترجمان کے مطابق آج بروز پیر 7ستمبر سے نادرا کے تمام سینٹرز پر ای پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ کراچی سمیت پاکستان بھر کے نادرا سینٹرز سے شہری ای پاسپورٹ کی تجدید اور ری پرنٹ کراسکیں گے۔

(جاری ہے)

نئے ای پاسپورٹ کا اجراء ، تبدیلی اور نئے مشین ریڈایبل پاسپورٹس کااجراپاسپورٹ دفاتر سے ہی ہوگا، نادرا دفاتر میں موجود پاسپورٹ کاونٹرز کا بتدریج خاتمہ اور عملہ واپس بلایا جائے گا۔

نادرا سینٹرز پر یہ سہولت محکمہ پاسپورٹس اور نادرا کے مابین معاہدے کے تحت فراہم کی جائے گی۔ جدید ای پاسپورٹ میں الیکٹرانک چِپ نصب ہوگی، جس میں حامل کا بائیومیٹرک اور ذاتی ڈیٹا محفوظ ہوگا، جبکہ یہ بین الاقوامی ادارہ برائے شہری ہوا بازی کے معیار کے مطابق ہوگا۔ای پاسپورٹ میں این ایف سی چِپ، لیزر اینگریونگ، انفراریڈ اور الٹرا وائلٹ سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے، جس سے ہوائی اڈوں پر شناخت اور تصدیق کا عمل مزید محفوظ اور تیز ہو جائے گا۔