لیونل میسی کا عمدہ کھیل، میجر لیگ ساکر میں انٹر میامی اور اٹلانٹا کے درمیان مقابلہ 2-2 سے برابر

پیر 7 ستمبر 2026 12:50

لیونل میسی کا عمدہ کھیل، میجر لیگ ساکر میں انٹر میامی اور اٹلانٹا کے ..
میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2026ء) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس)میں انٹر میامی اور چیمپئنز کو اٹلانٹا یونائیٹڈکے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ یہ لیونل میسی کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد پہلا میچ تھا۔ گرج چمک کے باعث میچ 90 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، تاہم میدان میں لیونل میسی نے شاندار کھیل پیش کیا۔

انٹرمیامی نے 32ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب لیونل میسی کے کارنر پر برازیل کے کاسیمیرو نے ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا دی۔ اٹلانٹا یونائیٹڈ نے صرف 3 منٹ بعد سابق نیوکاسل فارورڈ میگوئل المیرون کے شاندار گول سے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔وقفے سے عین قبل لیونل میسی کی جانب سے بائیں جانب شروع کی گئی خوبصورت موو کے بعد سابق لیورپول اور بارسلونا سٹار لوئس سواریز نے عمدہ فنش کے ذریعے میامی کو دوبارہ برتری دلا دی، تاہم 87ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے بریل ایمبولو نے پنالٹی پر گول کرکے میچ ایک مرتبہ پھر 2-2 گول سے برابر کردیا۔

(جاری ہے)

دیگر مقابلوں میں ٹورنٹو اور شکاگو کا سنسنی خیز میچ 4-4 سے برابر رہا، فلیڈلفیا نے مونٹریال کو 0-2 سے شکست دی جس میں 16 سالہ کاوان سلیوان نے گول کر کے نیا ریکارڈ بنایا، جبکہ اورلینڈو نے اینٹونی گریزمین کے گول کی بدولت سان ڈیاگو کو 0-1 سے ہرا دیا۔