Live Updates

چاررکنی قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، صدر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن

ہفتہ 26 ستمبر 2026 18:58

چاررکنی قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2026ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ چار رکنی قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہوگا۔ چار رکنی قومی ٹیم میں احمر سلڈیرا،غضنفر بلال، دانیال الرحمٰن اور محمد معیز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم کے ہمراہ منیجر کے فرائض محمد حسین چٹھہ انجام دیں گے۔ اعجازِ الرحمن نے بتایا کہ کھلاڑی اس وقت ایونٹ کی بھر پور تیاری میں مصروف ہیں اور عالمی ٹائٹل کے حصول کے لئے دنیا بھر سے تقریباً 48 ممالک کے کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے نمایاں ممالک میں پاکستان، امریکہ، جرمنی، ملائیشیاء، سنگاپور، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کویت، چین، کینیڈا، اسپین، فرانس، سویڈن، نیدرلینڈز، پولینڈ، ترکی، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ شامل ہیں۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات