سری لنکا انڈر17 کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان،اذان احمد کپتان مقرر

ہفتہ 26 ستمبر 2026 15:38

سری لنکا انڈر17 کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان،اذان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2026ء) سری لنکا انڈر 17کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔جاری کردہ سکواڈ میں اذان احمد کو قومی انڈر 17ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیریز کے لیے 16رکنی اسکواڈ کے ساتھ 4ریزرو کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا انڈر 17کے درمیان سیریز 9 سے 24اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکا انڈر 17ٹیم 5اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر 17کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔پاکستان انڈر 17اسکواڈ میں اذان احمد (کپتان)، عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، داود توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیسیٰ بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو شامل کیا گیا ہے۔