پاکستانی ایتھلیٹ شجرعباس ایشین گیمز کے 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 26 ستمبر 2026 21:24

پاکستانی ایتھلیٹ شجرعباس ایشین گیمز کے 200 میٹر دوڑ  کے سیمی فائنل میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2026ء) پاکستانی اتھلیٹ شجر عباس ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس ریس کے مقابلے میں سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شجر عباس نے آئیچی-ناگویا 2026 میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں مردوں کی 200 میٹر دوڑ کے پہلے راؤنڈ کی پہلی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے یہ فاصلہ 21.23 سیکنڈز میں طے کر کے اپنی اس کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستانی کوچ سیمی رضوی نے امید ظاہر کی ہے کہ سیمی فائنل مقابلوں میں شجر عباس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔