زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کرم کلب بنوں نے بلوچ کلب میرانشاہ کو ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 26 ستمبر 2026 15:26

زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کرم کلب بنوں نے بلوچ کلب میرانشاہ ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام، ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کرم کلب بنوں نے بلوچ کلب میرانشاہ کو 0-2 گول سے ہرا کر اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن اسرار بنگش کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

بنوں سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کرم کلب بنوں نے بلوچ کلب میرانشاہ کو 0-2 گول سے ہرا کر اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے راخت اور قدرت نے ایک ایک گول کیا جبکہ بلوچ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں کم مارجن کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔