پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس راجہ محمد اشتیاق کی انٹرنیشنل فٹ بالر یاسر صابر سے اظہار تعزیت

ہفتہ 26 ستمبر 2026 15:07

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس راجہ محمد اشتیاق کی انٹرنیشنل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2026ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے نیشنل بینک آف پاکستان کے کھلاڑی اور سابق انٹرنیشنل فٹ بالر یاسر صابر کی والدہ محترمہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔