ةپاک فوج نے کوہ پیما سید علی شاہ کے جسد خاکی کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا،سوات منتقل

پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے دشوارگزاراوربرف پوش علاقے کے باوجود انتہائی مشکل آپریشن کو کامیاب بنایا

پیر 7 ستمبر 2026 18:55

Cگلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2026ء) پاک فوج نے کوہ پیما سید علی شاہ کے جسد خاکی کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا۔ پاک فوج اوردیگراداروں کے جوانوں نے کوہ پیما سید علی شاہ کے جسد خاکی کوسوات منتقل کردیا۔کوہ پیماسید علی جولائی2026 میں کالام ویلی میں واقع فلک سرچوٹی پرگلیشیئرٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکارہوئے تھے پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے تقریبا5,200 میٹرکی بلندی پرکوہ پیما سید علی شاہ کے جسد کی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے دشوارگزاراوربرف پوش علاقے کے باوجود انتہائی مشکل آپریشن کو کامیاب بنایا۔ہیلی کاپٹرکے ذریعے پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 6ستمبرکوسوات منتقل کردی۔کوہ پیما سیدعلی شاہ کے بھائی سید عبداللہ شاہ نے کہا کہ؛ہم پاک فوج کے تہہ دل سے مشکورہیں جنہوں نے اس مشکل و کٹھن آپریشن میں ہمارا بھرپورساتھ دیا،میت کی تلاش کیلئے مسلسل محنت کرنے والے فوجی جوانوں کے بھی خصوصی شکرگزارہیں ۔