پاکستانی کال سینٹر سے امریکا میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کا مبینہ فراڈ
بدھ 9 ستمبر 2026 17:24
(جاری ہے)
تفتیشی حکام کے مطابق مبینہ فراڈ میں چوری شدہ معلومات، ہیکنگ اور جعلی ویب سائٹس سمیت مختلف ذرائع استعمال کیے گئے، جبکہ امریکی شہریوں سے متعلق حاصل کردہ معلومات کو طبی سہولیات کے نام پر کلیمز جمع کرانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
حکام کے مطابق اس معاملے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے شہریوں کی آواز سے مشابہ جعلی رضامندی کی آڈیو ریکارڈنگز تیار کیں تاکہ طبی کلیمز کی منظوری حاصل کی جاسکے۔امریکی حکام نے کہا کہ مبینہ طور پر مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے جعلی کلیمز جمع کرائے گئے، جس کے باعث اس کیس کو امریکا کے بڑے طبی شعبے سے متعلق فراڈ کیسز میں شمار کیا جارہا ہے۔تفتیشی اداروں کے مطابق کیس کے بعض مرکزی ملزمان کے پاکستان یا متحدہ عرب امارات میں موجود ہونے یا روپوش ہونے کا امکان ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔امریکی حکام کی جانب سے سامنے آنے والی تفصیلات کے بعد پاکستانی کال سینٹرز کے ذریعے بیرون ملک شہریوں کے ڈیٹا کے مبینہ غیرقانونی استعمال اور مصنوعی ذہانت کو فراڈ کے لیے استعمال کیے جانے کے معاملے نے بھی اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔ تاہم نامزد افراد کے خلاف عائد الزامات عدالت میں ثابت ہونا ابھی باقی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم مشاورت کررہے تھے اس لیے آنے میں دیر ہو گئی. بیرسٹر گوہر
-
اب بھی وقت ہے ملک اور عوام پر رحم کریں، خدا کا خوف کریں، حافظ حمداللہ
-
سیاسی جماعتوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو پھر کاکروچ باہر آئیں گے.خواجہ سعد رفیق
-
پب جی کا خطرناک جنون؛ گیم کا ٹاسک پورا کرنے کیلئے نوجوان نے بینک لوٹ لیا
-
سابقہ مشرقی اور مغربی جرمن ریاستوں کے اتحاد کو آج بروز ہفتہ تین اکتوبر کے روز ٹھیک چھتیس برس ہو گئے۔
-
ایک صوبے کودہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے. ناصرعباس راجہ
-
پاکستان پورا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14,480 کلومیٹر ہے‘پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟.مزمل اسلم
-
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورپارلیمنٹ ہاﺅس میں شروع ہوگیا
-
برطانیہ میں کھٹملوں نے ٹرین سروس معطل کروادی
-
اشتعال انگیزی اور مذاکرات ایک ساتھ کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟. طارق فضل چوہدری
-
اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی‘احتیاطاً کنٹینرزرکھے گئے ہیں.وزارت اطلاعات
-
یواے ای نے فلائی دبئی کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کو دہشت گردی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.