اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت

بدھ 9 ستمبر 2026 22:05

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2026ء) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے چیئرمین اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل (OPWC) نعیم نقشبندی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو درپیش پاسپورٹ سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے فوری و مؤثر حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

iنعیم نقشبندی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ڈی جی پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات میں پاسپورٹ سروسز میں مزید بہتری، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات میں اضافے اور کمیونٹی کی مشکلات کے ازالے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :