گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.

بدھ 9 ستمبر 2026 22:13

گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی سانحہ میں ایک نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کو ایک لاکھ روپے کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اقلیتی رہنما سموئیل پیارے اور پمز کی ڈپٹی چیف نرسنگ شازیہ بھی انکے ہمراہ تھیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے ہمدردی مسیحائی پیشہ کا طرہ امتیاز ہی. انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نرس رضیہ کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جہانگیر سیف اللہ خان چیئرمین سیف گروپ نے ملاقات کی. پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،سیف گروپ کے سینیئر منیجر دانش افتخار ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری عابد خان مروت بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انہوں نے گورنر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ہاسنگ پروجیکٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی. گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہریوں کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ میں ہسپتال اور کھیلوں کے لیئے گرانڈز انتہائی ضروری ہیں. جہانگیر سیف اللہ خان نے کہا کہ ہسپتال اور گرانڈ منصوبہ کا حصہ ہیں تاہم اس پر کام کو مزید تیز کیا جائیگاانہوں نے سیف گروپ کی اس حوالہ سے کاوشوں کو سراہا۔