وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

بدھ 9 ستمبر 2026 22:10

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افسوسناک واقعہ پر کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔کمسن بچی کی موت کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔