وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
بدھ 9 ستمبر 2026 21:22
(جاری ہے)
اے ڈی بی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ منصوبے کا ڈیزائن حتمی ہونے کے بعد حکومت کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون سےخریداری اور اس کے بعد کے دیگر مراحل کو بروقت آگے بڑھانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
سینیٹر احد چیمہ نے اے ڈی بی اور اس کی تکنیکی ٹیموں کی جانب سے ہونے والی پیش رفت کو سراہا اور جاری کام کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی رابطے اور موثر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایم ایل ون منصوبے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ منصوبہ جلد از جلد عملی مرحلے کی جانب بڑھے۔ انہوں نے اے ڈی بی کے وفد کو یقین دلایا کہ حکومتِ پاکستان اپنی جانب سے تمام ضروری تقاضوں کو بروقت پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور منصوبے کے تمام مراحل میں ضروری سہولت اور تعاون فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر نے منصوبے کے عملی شیڈول کا مسلسل جائزہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ جہاں ممکن ہو، تمام تکنیکی، قانونی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے منصوبے کی مدت کو مزید بہتر اور موثر بنایا جا سکے۔ اے ڈی بی کے نمائندوں نے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم اور کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے پر بروقت پیش رفت یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے آئندہ مراحل اور منظوریوں سے متعلق ضروری تقاضے، بشمول اے ڈی بی بورڈ میں غور کے لیے درکار امور، حکومتِ پاکستان کے ساتھ بروقت شیئر کیے جائیں گے۔ اجلاس میں اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فن، ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر، سیکرٹری ریلویز مظہر علی شاہ، سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم، وزارتِ ریلویز کے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اور متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو بروقت حتمی شکل دینے اور منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب مسلسل پیش رفت کے لیے حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
-
زچگی مرکز بند کرنے کا حکم برقرار، 2 لاکھ جرمانے کیخلاف درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.