ریڈ زون کی سڑکوں اور اطراف کی تزئین و آرائش، کام تیز کرنے کی ہدایت
کبوتر چورنگی اور 3 اہم سڑکوں کی کارپٹنگ اسی ماہ مکمل کرنے کا ہدف، منصوبوں پر 75 فیصد جسمانی اور 64 فیصد مالی پیش رفت، تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ
جمعرات 10 ستمبر 2026 17:22
(جاری ہے)
شاہراہ کمال اتاترک، کورٹ روڈ اور اسٹریچن روڈ پر کارپٹنگ کا کام جاری ہے، جبکہ متعلقہ افسران نے آئندہ 10 روز میں تینوں سڑکوں کا کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کبوتر چورنگی کی تزئین و آرائش کا کام بھی رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا۔ چورنگی کے لیے تیار کیے گئے ڈیزائن میں مرکزی یادگار کے ساتھ سبزہ شامل کیا گیا ہے، جس کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 6 کروڑ روپے ہے اور حکومت سندھ اس ڈیزائن کی منظوری دے چکی ہے۔کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ہارٹیکلچر اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں نیشنل میوزیم کے اطراف صفائی، ملبہ ہٹانے اور برنس گارڈن کی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ میوزیم کے اندر موجود ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، جبکہ اسٹریچن روڈ سے متصل برنس گارڈن کے حصے کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کمشنر نے منصوبوں کی جسمانی و مالی پیش رفت، اخراجات اور مکمل کیے گئے کام کی تصاویر پر مشتمل تفصیلی چارٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ مالی ضروریات کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ کو سفارشات بھیجی جاسکیں۔اجلاس میں کبوتر چورنگی سے برنس روڈ کی جانب جانے والی سڑک کے اطراف قائم ورکشاپس اور دیگر تجاوزات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔سید حسن نقوی نے کہا کہ سڑک کے اطراف قائم ورکشاپس ٹریفک اور شہری آمدورفت میں رکاوٹ کے ساتھ صفائی، خوبصورتی اور سیکیورٹی کو بھی متاثر کر رہی ہیں، اس لیے قانونی کارروائی مکمل کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ورکشاپس کے خاتمے کے بعد مذکورہ جگہ کو پارکنگ، فٹ پاتھ، روشنی اور پیدل چلنے والوں کے لیے راستے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، جس سے برنس روڈ کو پارکنگ کے دباؤ سے نکالنے اور علاقے کی خوبصورتی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ضلعی انتظامیہ باہمی رابطے اور مشاورت سے اس حوالے سے جامع منصوبہ تیار کرکے اس پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ریلوے کو جدید اور منافع بخش ادارہ بنا رہے ہیں، حنیف عباسی
-
وزیر تجارت سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات،باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان کی مضبوطی، استحکام و خوشحالی ہی بانی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا
-
انصاف تک رسائی تیز، عدالتی نظام کو موثر اور جدید بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔چیف جسٹس
-
وفاقی وزیر توانائی سے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.