Live Updates

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

جمعرات 10 ستمبر 2026 17:40

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ مقف کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر برطانیہ کی جانب سے پابندی کے اقدام کی حمایت کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ سعودی عرب اور مصر کے ساتھ ریجنل فور کے ذریعے علاقائی مشاورت جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے آئندہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات نیویارک میں ہو گی۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات