Live Updates

سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی امت مسلمہ کی ذمے داری ہے،مولانا فضل الرحمن

جمعرات 10 ستمبر 2026 17:40

سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی امت مسلمہ کی ذمے داری ہے،مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی امت مسلمہ کی ذمے داری ہے اور اس پر حملہ امتِ مسلمہ کی سلامتی پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہونا چاہیے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)نے کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک باہمی اختلافات ختم کر کے متحدہ حکمت عملی اپنائیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو سیاسی، معاشی اور دفاعی طور پر متحد ہونا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم دنیا کے اتحاد اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے مثر کردار ادا کرے۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات