چنیوٹ،فیصل آباد روڈ پر ٹریفک حادثے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

جمعرات 10 ستمبر 2026 17:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 132 کے قریب ٹریفک حادثے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرنے والے راہگیر بچے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 5 سالہ عبدالرحمٰن ولد محمد شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا۔واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔\378