27ستمبر، پولیس نے ممکنہ پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں

جمعرات 10 ستمبر 2026 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) پولیس نے 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا پلان مکمل کرلیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو پہنچا دی گئیں اس سلسلے میں راستوں کی ممکنہ بندش کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کردی گئی ہے، احتجاج کے پیش نظر افسران کے تقرر و تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی نفری طلب کی جائے گی، مظاہرین کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے جبکہ واٹر کینن اور ربر کی گولیاں استعمال کی جا سکتی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی سیکیورٹی 3 حصار میں تعینات ہوگی،آئی جی اسلام آباد نئے کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر سے صورتحال مانیٹر کریں گے۔