ٹرمپ کی اردن میں امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تردید

اردن میں امریکی فضائی اڈے کو نقصان پہنچنے کی رپورٹس میں ذرہ بھر بھی صداقت نہیں،گفتگو

جمعہ 11 ستمبر 2026 17:27

ٹرمپ کی اردن میں امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تردید
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

اردن میں واقع فوجی تنصیب پر ایرانی حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ کوئی نقصان نہیں ہوا، اردن میں امریکی فضائی اڈے کو نقصان پہنچنے کی رپورٹس میں ذرہ بھر بھی صداقت نہیں۔

متعلقہ عنوان :